• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نان کسٹم پیڈ موبائل اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں رینجرز نے بلدیہ رئیس گوٹھ میں کارروائی کر کے نان کسٹم پیڈ موبائل اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران مزدا ٹرک سے 750 اسمارٹ فونز اور 61 ٹیبلیٹس برآمد ہوئے ہیں۔

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان اسمگل شدہ موبائل فونز خفیہ خانوں میں چھپا کر بلوچستان سے لیکر آرہے تھے۔

ترجمان کے مطابق برآمد شدہ موبائل فونز کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

قومی خبریں سے مزید