• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لانے کا وعدہ کیا تھا، مزمل اسلم

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لانے کا وعدہ کیا تھا۔

پشاور سے جاری بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعظم 22 ماہ میں 38 غیر ملکی دورے کرچکے ہیں، اس کے باوجود سرمایہ کاری صفر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ وہ 100 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری لائیں گے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ رواں سال 21 سال میں سب سے زیادہ بیروزگاری کے ساتھ ختم ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید