کراچی سے لاپتہ ہونیوالا شہری لاڑکانہ سے مل گیا، اغواء کار ہائی وے پر پھینک کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آج صبح بلوچ کالونی سے لاپتا ہونے والا شہری لاڑکانہ سے مل گیا، بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں درج کیا گیا تھا۔
شہری کی گاڑی جامشورو ٹول پلازا کے قریب سے ملی، شہری کو اغوا کار ہائی وے پر ہی پھینک کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق شہری کو قانونی کارروائی کے بعد کراچی منتقل کیا جائے گا۔