سپریم کورٹ نے این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شہزاد احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے این اے251 کے کیس پر سماعت کی۔
جے یو آئی کے سید سمیع اللّٰہ کی جانب سے ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 251 میں جے یو آئی کے سمیع اللّٰہ کامیاب ہوئے تھے۔
الیکشن ٹریبونل نے 22 پولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 مسنگ ہونے پر ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔
22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی ہے۔