کراچی کے علاقے ملیر الفلاح میں گھر میں مبینہ ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے، متاثرہ شہری کا دعویٰ ہے کہ 2 خواتین اور 1 مرد نے ڈکیتی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں چھری کے وار سے خاتون زخمی بھی ہوئی، متاثرہ شہری کے مطابق ملزمان طلائی زیوارت لوٹ کر لے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایک مرد اور دو خواتین کی موٹر سائیکل پر آنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو موجود ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو میں دونوں خواتین اور مرد کو گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر سے ڈکیتی کے شواہد نہیں ملے، واقعہ ڈکیتی ہے یا ذاتی دشمنی تحقیقات کر رہے ہیں۔