حکومت کا پی ٹی آئی کی قیادت کو اس کے بانی سے ملاقات کرانے کی اجازت دینے کا اشارہ دیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا رویہ بہتر ہوا ہے، پی ٹی آئی والے جیل مینول کی پاس داری کریں تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ جیل مینئول کی خلاف ورزی کوئی بھی کرے گا اس کی ملاقات بند ہو گی۔
جیو کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ جو اشخاص ملاقات کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے گئے ان پر کراس لگتا گیا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ناشتہ غریب کے چار دن کے کھانے کے برابر ہے، انھیں ایکسرسائز کے لیے ٹریڈ مل ملی ہوئی ہے۔