خیبرپختونخوا حکومت نے بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے پر غور شروع کر دیا۔
ادویات بنانے والے بڑی کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے جائیں گے، ایکسائز ڈیوٹی اور لائسنس فیس عائد کرنے کی بھی تجویزپیش کی گئی ہے۔
ڈی جی ایکسائزعبدالحلیم خان کی زیرصدارت اجلاس میں دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے لیے ورکنگ گروپ قائم کردیا گیا۔