امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے خلاف 15 ارب ڈالر کا ہتکِ عزت اور توہین کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ پر لکھا کہ آج مجھے نیویارک ٹائمز کے خلاف 15 بلین ڈالر کا ہتکِ عزت اور توہین کا مقدمہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر اِن کے، اِن کے خاندان اور کاروبار کے بارے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔
امریکی صدر کا اخبار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اِن کی شہرت کو بد نیتی پر مبنی جھوٹ اور غلط بیانیوں سے متاثر کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ فلوریڈا کی وفاقی عدالت میں شروع کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے دیگر میڈیا اداروں کے خلاف اسی طرز کی قانونی کارروائیاں کر رکھی ہیں۔