• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی کے بعد یوکرین میں کثیرالقوامی امن فورس تعینات کی جائے، یورپین قیادت

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یورپی لیڈرز نے کہا ہے کہ مستقبل میں یوکرین میں سیکیورٹی ضمانتوں اور امریکی اعانت کے ساتھ ملٹی نیشنل امن فوج تعینات کی جائے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا، نیٹو اور یورپین یونین قیادت کے ہمراہ 10اہم یورپین رہنماؤں نے برلن میں یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد مشترکہ دستخط شدہ بیان جاری کیا۔

یوکرین میں مستقبل میں تعینات کی جانے والی کثیرالاقوامی فورس کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ مجوزہ امن فوج کی تعیناتی امریکا اور طاقتور یورپی اقوام کی جانب سے دی گئی ضمانتوں کا حصہ ہوگی جس کی وجہ سے جنگ کے اختتام کے بعد روس مستقبل میں معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکرین کو زمانہ امن میں 8 لاکھ نفوس پر مشتمل فوج برقرار رکھنی چاہیے جس کو یورپین قوتوں کی کی حمایت حاصل رہے گی۔

یوکرین کے تحفظ کی ضمانتوں میں امریکا کی قیادت مین قائم ہونے والے جنگ بندی مکینزم بھی شامل ہوگا جس کا کام کسی بھی حملے کی صورت میں پیشگی اطلاع فراہم کرنا ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید