• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن جوہر کا انوشکا اور ویرات کی شادی سے متعلق حیران کن انکشاف

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

بھارتی فلم ساز اور پروڈیوسر کرن جوہر نے حال ہی میں اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی سے متعلق ایک دلچسپ اور چونکا دینے والا بیان دے کر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

ایک راؤنڈ ٹیبل گفتگو کے دوران انوشکا اور ویرات کی شادی کی منصوبہ ساز دیویکا نارائن نے اس ہائی پروفائل شادی پر بات کی اور بتایا کہ اس ایونٹ نے بھارت میں شادیوں کے انداز اور سوچ کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس نشست میں موجود کرن جوہر نے انوشکا اور ویرات کی شادی کو ایک خفیہ آپریشن قرار دیا، کیونکہ شادی کے دن سے پہلے کسی کو اس کی بھنک تک نہیں لگی تھی۔

کرن جوہر نے کہا کہ خاص طور پر ڈیسٹینیشن ویڈنگز کی ساخت اور ڈی این اے بدل چکا ہے اور اس کا مکمل کریڈٹ میں انوشکا اور ویرات کی شادی کو دیتا ہوں۔ مجھے یاد ہے کہ پورا ملک اس شادی کی خبر سن کر جاگا، کسی کو معلوم ہی نہیں تھا کہ ایسا کچھ ہونے والا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریباً ایک خفیہ آپریشن تھا، شادی سے پہلے ایک بھی اشارہ نہیں ملا، انوشکا کی واک سے لے کر مقامِ شادی تک، سب کچھ اتنا سادہ اور خالص تھا کہ لوگ ان دونوں سے مزید محبت کرنے لگے۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے کئی سال کی دوستی اور تعلق کے بعد 11 دسمبر 2017 کو اٹلی میں انتہائی خفیہ انداز میں شادی کی تھی، یہ شادی ناصرف مداحوں بلکہ شوبز اور کرکٹ حلقوں کے لیے بھی ایک بڑی سرپرائز ثابت ہوئی تھی، جو آج بھی ایک مثالی سیلیبرٹی ویڈنگ سمجھی جاتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید