فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں تنظیمِ نو کا عمل جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے میں اینٹی منی لانڈرنگ ونگ میں 2 نئے ڈائریکٹوریٹس ونگز قائم کیے گئے ہیں، ونگز میں ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی منی لانڈرنگ اور ڈائریکٹوریٹ آف اکنامک کرائم شامل ہے۔
ڈائریکٹوریٹس منی لانڈرنگ، بینکنگ فراڈ، حوالہ ہنڈی، مالیاتی جرائم کی تحقیقات، نگرانی کو فعال، شفاف اور مؤثر بنائیں گے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مالیاتی جرائم کی تفتیش کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، نظام سے مؤثر نگرانی اور انسدادِ منی لانڈرنگ نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔