اہلیہ اور بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی عثمان حیدر کو معطل کر دیا گیا۔
لاہور سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کو سی سی پی او لاہور کی رپورٹ پر آئی جی پنجاب نے معطل کیا ہے۔
ڈی ایس پی عثمان حیدر کو اپنی اہلیہ اور بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
ڈی آئی جی ذیشان رضا کے مطابق ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کیا، ملزم نے ایک ماہ قبل ان کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کروائی تھی۔
ڈی آئی جی ذیشان رضا نے بتایا کہ ڈی ایس پی کی بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کر لی گئی ہے۔