• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: تاجر کو اغواء کر کے بھتہ لینے کا کیس، ملزم پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تاجر کو اغواء کر کے بھتہ لینے کے کیس میں ملزمان پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

اے ایس آئی زر بادشاہ، فخر اقبال و دیگر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان سے برآمدگی کی دائر درخواست مسترد کر دی اور ملزمان کو دوبارہ 19 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

پولیس اہلکاروں کےخلاف تھانہ نون میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید