لاہور(خصوصی رپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے زیر اہتمام سالانہ گل داؤدی نمائش 2025 اختتام پذیر ہو گئی ہے، نمائش شہریوں کو تفریح کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وڑن کی عکاس تھی جسے دیکھنے کے لیے لاکھوں شہریوں نے جیلانی پارک کا رخ کیا۔