لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو مزید 2 ہزار نرسوں کی تعیناتی کیلئے فہرستیں موصول ہو گئی ہیں۔2 ہزار نرسوں کی بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی گئی ہے۔ تمام نرسوں کی تعیناتی سو فیصد میرٹ پر پنجاب کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں کی جائے گی۔