• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے حالیہ انتخابات میں کامیابی کے بعدسید مجاہد علی شاہ، سید ذیشان شاہ اور ملک احد کی جانب سے نو منتخب صدر چوہدری الیاس احمد، جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ اور دیگر عہدے داروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، تقریب کے دوران نو منتخب عہدے داروں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، تقریب میں سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری،سید بابر شاہاور مختلف چیئرمینوں اور دوست احباب نے خصوصی شرکت کی اور نو منتخب قیادت کو مبارکباد دی،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ تاجر برادری نے جن توقعات کے ساتھ قیادت کا انتخاب کیا ہے، تقریب میں فہیم اکرم، حافظ عاقب نعیم، منیر بھٹی، ارشاد کمبوہ، امتیاز ربانی، زوہیب چوہان، عارف نور، رمضان بھٹی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔