• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

812لیٹر جعلی دودھ تلف 3افراد کے خلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،812 لیٹر جعلی دودھ تلف، 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج، ملک یونٹ بند، تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے علاقے خالق آباد میں ایک جعلی دودھ تیار کرنے والے یونٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مضر صحت اجزاکی ملاوٹ کرکے جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا، فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 812 لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا،جعلی دودھ تیار کرنے پر 3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں اور ملک کولیکشن یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کر دی گئی۔
ملتان سے مزید