• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدور کی کم از کم اجرت پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، نیشنل لیبر فیڈریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر )عالمی معیار کے مطابق ٹریڈ یونینز کی آزادی اور فروغ حکمرانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کو نظر انداز کیا جاتا ہے کم از کم اجرت ایک مزدور اور اس کے خاندان کو زندہ رکھنے کے لئے ناکافی ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں رہا ہے، ان خیالات کا اظہار نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر شمس الرحمان سواتی نے این ایل ایف کے ساتھ ملحقہ یونینز کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سوشل سیکورٹی ، ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئرز فنڈز کی رجسٹریشن میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ،مستقل ملازمتوں کا حصول ناممکن بنا کر ٹھیکیداری نظام کا فروغ تباہ کن ہے ،نجکاری کی نام پر اداروں کی تباہی اور بربادی کسی بھی صورت میں ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے، تعلیم اور علاج کی سہولتیں پہلے ہی بہت کم ہیں ،ان اداروں کی نجکاری سے مزدور کسان اور غریب عوام پر تعلیم اور علاج کا دروازہ بند کیا جا رہا ہے،اجلاس میں صہیب عمار صدیقی امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان نے خصوصی شرکت کی جب کہ اجلاس میں سید وحید حیدر شاہ پاکستان ورکرز اتحاد یونین ، حافظ عبدالرحمان قریشی صدر نیشنل لیبر فیڈریشن ملتان ،صوفی محمد صدیق ،محمد عاصم بھٹی، محمد عاقل قریشی، شاہ ولی راجپوت اور نوید عالم سمیت قائدین و لیبر رہنماؤں نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید