• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کے تمام ملازمین آج سے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری لگائینگے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کے تمام ملازمین 17 دسمبر 2025 ءسے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری لگائیں گے اپنے تمام ڈائریکٹرز ،ڈپٹی ڈائریکٹرز ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ،سپیریٹنڈنٹس اور سٹاف کے نام ایک خط میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب ڈاکٹر سید عنصر اظہر نے لکھا ہے کہ اعلی حکام کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ ڈی پی آئی آفیس کے تمام ملازمین کی حاضری میں بے قاعدگیاں پائی جا رہی ہیں لہٰذا بائیو میٹرکس حاضری کا آغاز کیا جائے پندرہ اور سولہ دسمبر کو افسران اور چھوٹے ملازمین کے انگوٹھے کے نمونے مشین میں سکین کر دئیے جائینگے اور سترہ دسمبر 2025 سے اس سسٹم کے تحت حاضری کا آغاز کر دیا جائے گا ۔