• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات کا معائنہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں جاری انسداد پولیو مہم دسمبر 2025ء کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان نے موثر نگرانی اور کمیونٹی آگاہی کے اقدامات جاری رکھے ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان ڈاکٹر ثوبان ضیانے متعدد مقامات پر پولیو ٹیموں کی نگرانی کی اور تمام ٹیمیں موجود، لاجسٹکس مکمل، کولڈ چین برقرار اور کارکردگی اطمینان بخش پائی،ڈاکٹر شوبان ضیانے DHQ ہسپتال ساؤتھ سٹی، ڈیرہ محمدی اے سی ٹرمینل اور جنرل بس سٹینڈ خواجہ فرید خواجہ فرید سوشل سیکورٹی ہسپتال اور ٹاؤن ہسپتال ممتاز آباد میں فکسڈ اور ٹرانزٹ پولیو ٹیموں کا معائنہ کیا،ہر جگہ ٹیمیں اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دے رہی تھیں، جس پر سی ای او ہیلتھ نے اطمینان کا اظہار کیا،اس کے علاوہلاہور گرامر اسکول آفیسرز کالونی ملتان میں پولیو کے حوالے سے ایک انٹرایکٹیو اور اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
ملتان سے مزید