کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں شدید سردی اور بے گھری سے صورتحال سنگیںن، اموات 17 تک پہنچ گئیں۔ شدید سردی کے باعث ہائپوتھرمیا سے 14 روزہ محمد خیمے میں ٹھٹھرکر دم توڑ گیا، کیمپوں میں بے گھر خاندان بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ بارش، نمی، تباہ شدہ انفراسٹرکچر اور طبی سہولتوں کی کمی ، مزید اموات کا خدشہ ، لاکھوں بچے جان لیوا بیماریوں کے خطرے سے دوچارہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں شدید سردی اور بے گھری کے باعث 14 روزہ نومولود محمد ابو الخیر خیمے میں سردی سے جاں بحق ہو گیا، جس سے جنگ اور نقل مکانی سے متاثرہ خاندانوں کی سنگین صورتحال ایک بار پھر سامنے آ گئی۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شدید سردی کے نتیجے میں اب تک 17 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔