پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانسیسی حکومت نےمویشیوں میں پھیلتی بیماری سے نمٹنے کیلئے فوج کوطلب کر لیا ہے فرانسیسی حکومت نے لَمپی اسکِن ڈِیزیز (Bovine LSD) کے پھیلاؤ کے خلاف مہم تیز کرنے کے لئے آرمی کو بھی متحرک کیا ہے۔ فوج اور ویٹرنری ٹیمیں تقریباً 750,000 گائے ویکسین کریں گی تاکہ بیماری کو روکنے میں مدد ملے۔ اس اقدام سے کسانوں کے غصے اور احتجاج شدت اختیار کر رہے ہیں، خاص طور پر حرانگھڑوں پر جانوروں کے مکمل کٹاؤ کے اقدامات کے خلاف ناراضی کے ساتھ کیونکہ یورپ بھر کے کسان احتجاج کےلئے سڑکوں پر ہیں یورپ بھر سے امداد اطلاعات کے مطابق یورپی یونین اور جنوبی امریکا کے ممالک کے درمیان مجوزہ مرکوسور تجارتیمعاہدے کے خلاف ہزاروں کسانوں نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں ٹریکٹروں سے بند کر دیں۔