اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) تھائی لینڈ کی ملکہ Suthida نے جنوب مشرقی ایشیائی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ جمعرات کو تھائی ملکہ نے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے جنوب مشرقی ایشیائی گیمز میں سیلنگ کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ تھائی ملکہ نے مکسڈ کیل بوٹ SSL47 کیٹیگری میں مقابلہ کیا۔ انہوں نے 47 فٹ لمبی کشتی پر 9دیگر ساتھیوں کے ساتھ مقابلے میں حصہ لیا۔ 47 سالہ ملکہ نے بطور ٹیکٹیشن اور ہلمس ویمن ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے مقابلے میں تھائی ٹیم کو کامیابی دلائی۔