• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور، یونین کونسل 19کا سیوریج سسٹم ناکارہ، گلی محلوں میں پانی جمع

بہاولپور(سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کی یونین کونسل نمبر19 جس میں  دوبئی چوک، ٹانوری ٹاؤن، ہارون ٹاؤن،چیمہ ٹاؤن فیز II، نیوصادق کالونی، بھٹہ نمبر1، 2، 3، 4، حبیب کالونی، کرسچن کالونی، باغ عاشق میاں و دیگر علاقوں میں  ناقص سیوریج کی وجہ سے گندا پانی، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اورزیر زمین مضرصحت پانی  بڑے مسائل ہیں۔ ”جنگ“ سروے میں تاثرات بیان کرتے ہوئے اہل علاقہ خلیل راجپوت،چوہدری احسان باری ،محمدعاقل، محمدسعیدنے کہا کہ یونین کونسل 19کے اکثر علاقوں سیوریج سسٹم انتہائی ناکارہ ہے، انہوں نے کہا کہ گلی محلوں میں عموما گندا پانی  جمع رہتاہے، بارش کے دنوں میں گندا پانی گھروں میں داخل ہوجاتاہے جہاں ایک طرف گھروں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں تو دوسری طرف لوگوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوجاتاہے۔عثمان، مظفر،حسین بخش،ثناء مصطفیٰ،محمدندیم، محمدحسن،وہاب،عبدالجبارنے کہا کہ  صفائی  کےناقص انتظام  کی وجہ سے مکینوں کو بے شمار مسائل کا سامنا کرناپڑتاہے، عبدالستار،محمدجمیل، سرفراز،ریاض احمد،سراج احمد، گلزار احمدبھٹی،حسن عباسی نے کہا کہ محکمہ زراعت کی دیوار کے ساتھ لگے  واٹرفلٹریشن پلانٹ کے ساتھ بھی  گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں،اہل علاقہ نے  وزیر مملکت  میاں بلیغ الرحمان، ایم پی اے ڈاکٹر سید وسیم اختر، کمشنربہاولپور، ڈی سی او ، ٹی ایم اوو دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ یونین کونسل 19میں سیوریج سسٹم کو ٹھیک کیاجائے، گرلز پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دیا جائے، علاقے میں صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات کئے جائیں، علاقے کی آباد ی کومدنظررکھتے ہوئے مزید واٹرفلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں اور سٹریٹ لائٹس لگوائی جائیں ۔
تازہ ترین