وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نیپا میرے لیے پہلا بس اسٹاپ تھا، ملک بنا لیا مگر 78 برسوں میں مقصد نہیں بنا پائے۔
نیپا کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی جمہوریت آزاد ہے اتنا ہی سچ بولنا چاہیے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا خطہ ترقی کر رہا ہے مگر ہم نجانے کیا کر رہے ہیں، کراچی میں مزید 6 سے 7 جامعات آنے والی ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیپا ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے کہا کہ کتابیں انسانی زندگی میں انقلابی تبدیلی پیدا کرتی ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل نیشنل بک فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر کامران جہانگیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ انسانیت کی بقا کتابوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔