• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا، این ایف سی ایوارڈ دیا جائے: گورنر مہدی شاہ

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ—فائل فوٹو
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ—فائل فوٹو

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) میں شامل کیا جائے تو کسی کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبہ بنایا جائے، این ایف سی ایوارڈ بھی دیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری سیٹیں 26 سے 30 کر دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے پروپیگنڈا کیا کہ سندھ والے آپ کی مخالفت کرتے ہیں، ہمیں این ایف سی میں شامل کیا جائے تو کسی کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

سید مہدی شاہ نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو سیاست کی اجازت ہے تو بیٹوں کو بھی حق ملنا چاہیے، اگر بہن نہ ہوتی تو اس کی بات کرنے والا کوئی نہ ہوتا۔

قومی خبریں سے مزید