• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں خطرہ اپنی حکومت، بیوروکریسی اور صنعتکاروں سے ہے، مولانا فضل الرحمان

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جب علماء کرام نے کہا آئیں اور مشترکہ نصاب بنائیں اس پر بیوروکریسی نے انکار کردیا، ہمیں خطرہ اپنی حکومت، بیوروکریسی اور صنعتکاروں سے ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری میں تحفظ دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ تاثر پھیلایا جا رہا ہے کہ دینی مدارس میں نوجوانوں کی صلاحیتیں محدود کردی جاتی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لوگوں کے دماغوں میں دینی مدارس سے متعلق تحفظات ڈالے گئے ہیں، لوگوں کو یہ نہیں بتایا گیا مدارس کیوں وجود میں آئے،  ہم نے ہمیشہ ایک نصاب اور تعلیم کی بات کی، 2010 میں دینی مدارس نے آپ کی شرائط تسلیم کی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے ساتھ ایک قانون پاس کیا گیا، اس قانون کا مسودہ ہم نے تیار نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عدم تشدد کا فلسفہ شیخ الہند نے دیا ہے، سیاست میں ہماری ایک سند ہے، آپ اپنے ملک کے نظریہ کو تباہ کر رہے ہیں، میں پاکستان کو طاقت ور دیکھنا چاہتا ہوں، ہمیں میٹھی میٹھی باتوں سے بہکاؤ نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دینی مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آج بھی بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے اسکالر شریعت کا وہ پرچار کر رہے ہیں جو مغرب کو قبول ہے۔

قومی خبریں سے مزید