• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ پاسپورٹ میں درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

محکمۂ پاسپورٹ کی جانب سے درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے۔

محکمۂ پاسپورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ کے احکامات پرہیڈ کوارٹرز میں خصوصی 24/7 مانیٹرنگ روم قائم کیا گیا ہے، ڈیجیٹل اینٹگریٹڈ ڈیش بورڈ سے ڈیلی آپریشنز کی مانیٹرنگ اور ایولیوشن ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق نئے سسٹم کے تحت پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ اور پاسپورٹ کے اپلائی سے ڈیلیوری تک ہر مرحلے کی نگرانی کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نئے مانیٹرنگ سسٹم کے تحت پاسپورٹ دفاتر میں رش کی بھی خودکار نشاندہی کی جا سکے گی، جدید مانیٹرنگ سسٹم سے اسٹاف کی کارکردگی، پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل مانیٹر کیا جائے گا، نیٹ ورک منیجمنٹ سسٹم کے تحت بیک لاگ اور مشینری اسٹیٹس بھی مانیٹر ہوگا۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق مانیٹرنگ کے جدید نظام سے محکمہ پاسپورٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا، افسران و عملہ کی کارکردگی سے لے کر تمام دفاتر میں شہریوں کا رش بھی مانیٹر ہوگا۔

مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ نشاندہی کے بعد مسائل کو فی الفور حل کرنے کا نظام بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید