ملائیشیا کی عدالت نے جیل میں قید سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی گھر میں نظر بندی کی استدعا مسترد کردی۔
خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے نجیب رزاق کی جانب سے اپنی بقیہ سزا گھر پر گزارنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کی اجازت دینے والا شاہی حکم درست طریقہ کار کے مطابق نہیں کیا گیا تھا۔
کوالالمپور ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جس مبینہ شاہی حکم نامے (ایڈنڈم آرڈر) کا حوالہ دیا جا رہا ہے، وہ آئینی تقاضوں کے مطابق نہیں تھا، اس لیے اس پر عمل درآمد ممکن نہیں۔
ملائشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اس موقع پر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ اربوں ڈالر کرپشن الزام میں 2022 سے قید نجیب رزاق کی 12 سالہ قید کی سزا گزشتہ سال نصف کر دی گئی تھی۔