حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں جماعتِ اسلامی کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا ماڈل مقامی ہونا چاہیے، مغربی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ خیر کی قوتوں کے ساتھ نیٹ ورک بنائیں، اسمبلیوں میں متناسب نمائندگی ہونی چاہیے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ ہم اقتدار میں آتے ہیں یا لڑتے ہیں، بنگلادیش میں جماعتِ اسلامی کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔