کراچی میں 2025ء کے آخری 6 ماہ میں ٹریفک حادثات سے اموات میں کمی آئی ہے۔
ٹریفک پولیس نے ٹریفک حادثات پر سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 2025ء کے پہلے 6 ماہ میں 477 اورآخری 6 ماہ میں 326 ہلاکتیں ہوئیں، حادثات میں زخمیوں کی تعداد میں واضح کمی رہی ہے۔
پہلے 6 ماہ میں حادثات میں 886 اورآخری 6 ماہ میں 642 زخمی ہوئے۔
کمرشل گاڑیوں میں ٹریکرز کی تنصیب سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مسلسل ملاقاتیں قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا۔