• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 25 مرکزی شاہراہوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی میں توسیع

کراچی میں 25 مرکزی شاہراہوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی میں توسیع کر دی گئی۔

جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت 25 سڑکوں پر رکشوں اور چنگچی چلانے پر پابندی ہو گی۔

رکشوں اور چنگچی چلانے پر پابندی کا اطلاق آج سے 22 فروری 2026 تک ہو گا۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ رکشوں پر پابندی ٹریفک حادثات اور رش کم کرنے کے لیے لگائی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید