• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: 1018 ارب روپے کی ترقیاتی حکمتِ عملی منظور

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ترقیاتی حکمتِ عملی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں پر اجلاس ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے لیے سندھ کی جامع ترقیاتی پالیسی کی منظوری دی گئی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں صوبے کے لیے 1018 ارب روپے کی ترقیاتی حکمتِ عملی منظور کی گئی، جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 26-2025ء کے تحت 520 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ تمام نئے منصوبوں میں موسمیاتی تبدیلی اور ڈیزاسٹر رسک کو لازمی شامل کیا جائے، سڑکوں کے انفرااسٹرکچر کے لیے 582 ارب روپے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس میں کراچی کے لیے 194 ارب روپے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو، ملیر ندی پل اور انڈر پاسز بھی منصوبوں کا حصہ ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز اور معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی بحالی کا ہدف ہے، اب تک 14 لاکھ ادائیگیاں مکمل ہو چکی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید