• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 2025ء میں خواتین سے زیادتی کے 591 مقدمات درج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کے مختلف تھانوں میں 2025ء میں خواتین سے زیادتی کے 591 مقدمات درج کیے گئے۔

پنجاب پولیس نے لاہور میں ریپ اور اجتماعی زیادتی کے واقعات سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال لاہور کے مختلف تھانوں میں ریپ کے 591 اور اجتماعی زیادتی کے 40 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال صدر اور ماڈل ٹاؤن میں ریپ کے 142، 142 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

پولیس رپورٹ کا کہنا ہے کہ کینٹ ڈویژن میں ریپ کے 132، اقبال ٹاؤن میں 65، سول لائنز میں 60 اور سٹی ڈویژن میں 50 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال صدر ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے 11، کینٹ میں 9، ماڈل ٹاؤن 7، اقبال ٹاؤن 7، سول لائنز میں 4 اور سٹی ڈویژن میں 2 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید