• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: موبائل پیکج نہ کروانے پر لڑکی کی خودکشی، تحقیقات جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاری آگرہ تاج میں 15 سال کی لڑکی کی مبینہ خودکشی کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، پولیس نے اہلخانہ کے ابتدائی بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق والدہ کا دعویٰ ہے کہ بیٹی نے موبائل پیکج کروانے کا کہا تھا، والدہ کی جانب سے انکار پر بیٹی نے خودکشی کی۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہادیہ غصے کی شدید تیز تھی، ناراض ہو کر انتہائی اقدام اٹھایا۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کے والد ڈرائیور اور والدہ گھروں میں کام کرتی ہیں، واقعے کے وقت والد کام پر اور والدہ گھر سے باہر سبزی لینے گئی تھیں۔

واضح رہے کہ لیاری آگرہ تاج میں گزشتہ روز 15 سال کی لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

قومی خبریں سے مزید