• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجکاری کے عمل میں تمام شرکاء کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار—فائل فوٹو
اسحاق ڈار—فائل فوٹو

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اس موقع پر اجلاس کو پرائیویٹائزیشن کمشنر اور وزارتِ نجکاری نے نجکاری کے عمل پر بریفنگ دی۔ 

سرکاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے پرائیویٹائزیشن کمیشن کے تحت نجکاری کے عمل کا جامع جائزہ لیا۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں تمام شرکاء کو یکساں مواقع فراہم کیےجائیں۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کی جانب سے پالیسیز اور قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔

کمیٹی کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ نجکاری کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے عالمی معیار پر عمل درآمد کیا جائے۔ 

نجکاری کابینہ کمیٹی نے نیشنل کینبیز کنٹرول اینڈ ریگولیٹری پالیسی 2025ء کی منظوری دی، پالیسی کا مقصد ملک میں فارماسوٹیکل اورٹیکسٹائل سیکٹر میں نباتاتی پودوں کے استعمال کا فروغ ہے۔

نجکاری کمیٹی نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ویزا کلیئرینس نظام کی منظوری دے دی، نظام کا مقصد بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے شفاف اور محفوظ نظام کے تحت ویزے کے حصول کو آسان بنانا ہے۔

کمیٹی نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹیو کیسز کے اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

نجکاری کابینہ کمیٹی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 18 دسمبر کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔

قومی خبریں سے مزید