• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی، ساتھ یہ بھی کہا کہ جائز مطالبات پر ہی مذاکرات ہوں گے، مذاکرات کی آڑ میں بلیک میلنگ نہیں چلے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پی ٹی آئی کی قیادت کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، ترقی اور خوش حالی کے لیے سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔

وزیرِ اعظم نے قومی ایئرلائن کی نج کاری کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرانزیکشن ہے، اس میں شفافیت کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف آف ڈیفنس فورسز آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سعودی عرب کا اعلیٰ ترین اعزاز دیے جانے کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کو ملنے والا ایوارڈ پوری قوم کا ایوارڈ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت سیاسی ہم آہنگی کے لیے تمام جماعتوں سے مذاکرات کےاصولی مؤقف پر قائم ہے، ذاتی طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو متعدد بار مذاکرات کی پیشکش کی جا چکی ہے، مذاکرات کی آڑ میں امن و امان خراب کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی شفاف نجکاری کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، انڈر 19 کرکٹ چیمپئن بننے پر قوم کو مبارک ہو۔

قومی خبریں سے مزید