حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کھوکھر پیلس اور مرغوب احمد کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
نواز شریف اور مریم نواز نے کھوکھر برادران سے مرحوم ایم پی اے ملک عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر تعزیت کی۔
ن لیگی صدر نے کہا کہ مرحوم عرفان شفیع کھوکھر کو پارٹی کا قابل قدر اثاثہ تھے۔
نواز شریف اور مریم نواز نے میاں مرغوب احمد سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔