• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب آدمی کہیں بھی ہو گا، مریم نواز اُس کیساتھ کھڑی ہیں: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ غریب آدمی کہیں بھی ہو گا، مریم نواز اُس کے ساتھ کھڑی ہے۔

صوبائی اسمبلی میں گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بیوروکریسی کے ساتھ ہی ملک چلتا ہے، پوچھتی ہوں بوگس دستاویزات کے خلاف کارروائی کیسے غلط ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ دیکھیے حکومتی اقدام کے باعث لوگوں کو کتنا ریلیف ملا، قبضہ مافیا سے چھین کر حق دار کو حق دلانا غلط ہے کیا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت قبضہ مافیا سے تنگ آئے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے، لوگوں کو دنوں میں نہیں گھنٹوں میں ان کا قبضہ واپس ملا تھا۔

اُن کا کہنا ہے کہ غریب آدمی کہیں بھی ہو گا، مریم نواز اس کے ساتھ کھڑی ہے، کسی کے خلاف اعلان جنگ نہیں، نقطۂ نظر ہے، تصویر کا دوسرا رخ بتانا ہمارا فرض ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غیر قانونی قبضہ ثابت ہونے پر ایک درخواست پر 90 روز میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے، 5 ہزار 44 کیسز کا فیصلہ اور ان کا حق مل چکا ہے، جس پر ناجائز قابضین تھے۔

انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کے 2 اعشاریہ 3 ملین کیسز زیرِ التواء ہیں، عدالت میں پراپرٹی کیسز کے فیصلوں میں 7 سے 10 سال لگتے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پوری دنیا میں تیز تر انصاف کے لیے یہ قانون استعمال ہو رہا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں ہو سکتا۔

قومی خبریں سے مزید