• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بار کے چیف الیکشن کمشنر حق نواز تالپور مستعفی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیف الیکشن کمشنر کراچی بار حق نواز تالپور ایڈووکیٹ عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے اپنا استعفیٰ کراچی بار کو بھجوا دیا۔

حق نواز تالپور کے مطابق 21 دسمبر کو بطور چیف الیکشن کمشنر ذمے داریاں سنبھالی تھیں، غیر معمولی صورتِ حال کے پیشِ نظر اجلاس میں مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد اور شفاف انتخابات کے لیے 200 سے زائد غیر جانبدار پولنگ اسٹاف درکار ہو گا۔

حق نواز تالپور نے کہا کہ امیدواروں سے مشاورت کے بعد 17 جنوری کو پولنگ کا اعلان کیا گیا تھا، کچھ امیدواروں نے اتفاقِ رائے کے بعد سیاسی مفادات کے تحت معاملات کو متنازع بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتِ حال میں سوشل میڈیا پر ذاتی حملوں کا سامنا کرنا پڑا، اجتماعی فیصلے کو ذاتی فیصلہ قرار دے کر بار کے اصولوں اور ذات کو نقصان پہنچایا۔

حق نواز تالپور نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا جب بار کا وقار اور خود مختاری داؤ پر تھی، اگر نیک نیتی سے کیے فیصلے پر عمل درآمد ممکن نہیں تو عہدے پر رہنے کا جواز نہیں۔

قومی خبریں سے مزید