• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی فروخت ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ہے: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی 135 ارب روپے میں فروخت ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ہے۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نجکاری کے ذریعے حکومت کو کھربوں روپے کے نقصان سے نجات ملے گی، معیشت کی بحالی کا عمل تیز ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی 135 ارب روپے میں فروخت ملکی معیشت پہ سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ماضی میں 10 ارب روپے کی بولی سے آج 135ارب روپے کی بولی تک کا سفر اعتماد کا ثبوت ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے قومی ایئر لائن کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، آج پی ٹی آئی کے چھوڑے ہوئے کھنڈرات پر نئی عمارت تعمیر ہو رہی ہے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ نجکاری کمیشن کو مبارک ہو، آج کی ٹرانزیکشن آنے والی مزید کامیابیوں کی نوید ہے، سول ایویشن کی محنت سے پابندیوں کا خاتمہ آج کامیاب ٹرانزیکشن کی بڑی وجہ بنا۔

قومی خبریں سے مزید