راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ ڈھلہ گاؤں کے قریب ایک بچے پر جنگلی سور نے حملہ کر دیا۔
راولپنڈی سے ریسکیو حکام کے مطابق جنگلی سور کے حملے میں بچہ زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچہ گھر سے باہر کھیل رہا تھا کہ جنگلی سور نے بچے پر حملہ کر دیا۔