وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) ہیڈ کواٹرز میں پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر قائم کر دیا گیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے محمد جعفر نے پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔
پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر شہریوں کو عوامی خدمات ایک ہی مقام پر فراہم کرے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر میں عوام کی سہولت کے لیے 3 کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں، ٹریول ہسٹری کے حصول کے لیے اسپیشل کاؤنٹر بنایا گیا ہے۔