حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات پر محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس آج وزیراعظم کو جواب دیں گے۔
محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں گزشتہ شب اپوزیشن قائدین کی 5 گھنٹے سے زائد نشست میں مذاکرات کی پیشکش پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اپوزیشن قیادت نے مذاکراتی عمل سے متعلق حکمت عملی اور فیصلوں پر حتمی مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق دوران مشاورت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اپنی رائے سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق مشاورتی عمل میں محمود اچکزئی، علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر شریک ہوئے جبکہ سلمان اکرم راجہ بذریعہ آڈیو لنک مشاورت میں شریک ہوئے۔
دوسری جانب جیو نیوز سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن الائنس قیادت کو بات کرنے یا مذاکرات ختم کرنے کا مکمل اختیار دیا ہے۔
اسد قیصر کے مطابق بانی نے کہا کہ اگر محمود اچکزئی چاہیں تو حکومت و اپوزیشن کسی سے بھی بات کریں، بانی نے اس حد تک کہا کہ اگر اپوزیشن قائدین مذاکرات نہ کرنا چاہیں تو ان کو مکمل اختیار ہے۔