لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے پراپرٹی اونرشپ ایکٹ معطل کرنے کے حکم کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ بار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا قانون ایک مخصوص ٹولے کو نوازنے کی کوشش تھا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا عدالت کے حکم پر بیان ناقابل برداشت ہے۔
لاہورہائی کورٹ بار کے مطابق وکلاء نے عدالت عالیہ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے، وکلاء اس فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پراپرٹی اونر شپ ایکٹ فوری طور پر واپس لے۔