وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش پر تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آمادگی ظاہر کردی۔
اپوزیشن اتحاد کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن شفاف انتخابات اور متفقہ الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے مذاکرات پر تیار ہے۔
محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں علامہ راجہ ناصر عباس، رہنما بی این پی مینگل ساجد ترین، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ترجمان اپوزیشن اتحاد اخونزادہ حسین یوسفزئی نے شریک کی۔
ترجمان اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ سیاسی اور معاشی بحران، امن و امان اور گورننس کے فقدان سے نکالنے کیلئے میثاق اہم ہے، مایوسی کے خاتمہ کیلئے نئے میثاق کی اَشد ضرورت ہے۔