• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد کے 12 سالہ بچے میں سگ گزیدگی کے 2 ماہ بعد ریبیز کی علامات ظاہر

جیکب آباد کا 12 سالہ بچہ ریبیز میں مبتلا ہو گیا۔

کراچی میں نجی اسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق بچے میں کتے کے کاٹنے کے 2 ماہ بعد ریبیز کی علامات ظاہر ہوئیں۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کو کورنگی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بچے کے ہاتھوں اور ٹانگ پر کتے کے کاٹنے کے نشانات موجود ہیں۔

ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ بچے کو بروقت ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں دی گئی، ریبیز آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جس کے بعد بچے کو پالی ایٹو کیئر دی جا رہی ہے۔

صحت سے مزید