اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کی طرف سے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد ملک بھر میں غیر منقولہ جائیداد کی خریدوفروخت کا جو سلسلہ جولائی 2016 میں کم و بیش رک گیا تھا اب گزشتہ آٹھ یوم میں پراپرٹی کے سودوں کی رجسٹریشن دھڑا دھڑ شروع ہوگئی ہے۔ فیلڈ فارمشنوں کی طرف سے ایف بی آر کو اس بارے میں رپورٹیں یومیہ بنیاد پر ملنے لگی ہیں۔ کچھ شہروں سے ایف بی آر سے استدعا کی گئی ہے کہ بعض مقامات پر پراپرٹی کے ایف بی آر ٹیبل میں کچھ غلطیاں ہیں ۔ ایف بی آر ایسی تمام نشان زدہ غلطیوں کی نشاندہی کی تصدیق کر کے ان کو دور کرے گا تاکہ پراپرٹی رجسٹریشن کا کام مزید تیز ہوسکے۔ اس طرح کی نشاندہی پشاور کراچی اسلام آباد راولپنڈی سے کی گئی ہے جن کی مناسب سکروٹنی (جانچ پڑتال) کےبعد اسے درست (RECTIFY)کر دیا جائے گا۔