• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹیلی جنس ادارے نے کراچی کے 25 بڑے کال سینٹروں کی فہرست تیار کر لی

کراچی (اسد ابن حسن) ایک انٹیلی جنس ادارے نے کراچی کے 25 بڑے کال سینٹروں کی فہرست تیار کر لی، آئی ٹی کمپنیز کی آڑ میں برسوں سے غیر قانونی کال سینٹرز آپریٹ کر رہی ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی میں مبینہ کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد مزید "پٹارے" کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔ سب سے زیادہ گھپلے ایف آئی اے سائبر کرائم دور میں ہوئے کیونکہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کو وجود میں آئے ہوئے صرف چھ ماہ ہی ہوئے ہیں اور وہی افسران این سی سی آئی اے میں ٹرانسفر ہو گئے۔ کراچی میں سافٹ ویئر آئی ٹی کمپنیز کی آڑ میں سینکڑوں کال سینٹرز غیر قانونی دھندے کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید