• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے امریکا کے کسی بھی ممکنہ حملے کا شدید ردعمل دینے سے خبر دار کر دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایران نے امریکا کے کسی بھی ممکنہ حملے کا شدید ردعمل دینے سے خبر دار کر دیا۔ 

ایک بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کے خلاف ایران کا ردعمل بہت سخت ہوگا۔

ایرانی پارلیمنٹ نے بھی حق دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ایران اپنے دفاع کے لیے کسی سے اجازت لینے کا محتاج نہیں۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کے خلاف ایرانی عوام کا ردعمل غیر متوقع ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے موقع پر ایران کی جانب سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی صورت میں ایران پر دوبارہ حملے کی حمایت کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید